ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گائے کی اموات کامعاملہ:کانگریسی رکن نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کوذمہ داروں کی نشاندہی کرائی

گائے کی اموات کامعاملہ:کانگریسی رکن نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کوذمہ داروں کی نشاندہی کرائی

Mon, 08 Aug 2016 20:20:20    S.O. News Service

فرضی گؤرکشکوں کے ڈاٹامانگنے پرمودتیواری نے کہا، راجستھان حکومت کے خلاف کارروائی کریں
نئی دہلی، 8؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )راجیہ سبھا میں آج کانگریس کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے راجستھان میں سرکاری گؤ شالا میں تقریبا ایک ہزار گایوں کی موت کا معاملہ اٹھایا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ریاستی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔کانگریس رکن پرمود تیواری نے جے پور کے نزدیک ہنگونیا گؤ شالا میں گایوں کی موت ہونے کا مسئلہ وقفہ صفر میں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فرضی گؤرکشکوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں ایسے لوگوں کا نام، پتہ فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گایوں کی موت کے لیے راجستھان حکومت مجرم ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔تیواری نے الزام لگایا کہ مودی دلتوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں، لیکن گؤ رکشا کے نام پراقلیتوں کے مارے جانے پر انہوں نے کسی طرح کے تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ وہاں منصوبہ بند طریقے سے گایوں کی جان لی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاں کے حالات تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہاکہ روزانہ40گائیں مر رہی ہیں اوربہت سی گایوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔


Share: